ہولوکاسٹ نازی حکومت اور اُس کے اتحادیوں کی طرف سے کم و بیش 60 لاکھ یہودیوں کے نہایت ہی منظم، ریاستی ایماء پر مبنی اور سرکاری سرپرستی میں ہونے والے ظلم و ستم اور قتلِ عام کا واقعہ ہے۔ لفظ "ہولوکاسٹ"کا ماخذ دراصل یونانی زبان سے ہے جس کے معنی ہیں "آگ کے ذریعے قربانی"۔ جرمنی میں نازی جنوری 1933 میں اقتدار میں آئے۔ وہ اِس بات پر یقین رکھتے تھے کہ جرمن نسلی طور پر سب سے اعلیٰ و ارفعٰ قوم ہے جبکہ یہودی سب سے گھٹیا ہیں اور یوں وہ بیرونی طور پر نام نہاد جرمن نسلی برادری کیلئے خطرہ ہیں۔
ہولوکاسٹ
معلومات کیلئے مواد اور ری سورسز
ہولوکاسٹ انسائیکلوپیڈیا
اس آن لائن انسائیکلوپیڈیا میں مضامین، فلمیں، تصاویر، انفرادی تواریخ، ہولوکاسٹ سے زندہ بچ جانے والوں کی شہادتیں، ٹائم لائن، نقشے، فنی نمونے، موسیقی اور ریسورسز کے لنک شامل ہیں۔ تمام ٹاپک براؤز کیجئیے
کیا آپ ہولوکاسٹ کا مطالعہ کر رہے ہیں؟
آپ کے ہولوکاسٹ کے مطالعے کے دوران منتخب کرنے کیلئے میوزیم نے مخصوص عنوانات کی نشاندہی کر دی ہے مذید ایکسپلور کیجئیے
ذاتی تواریخ
یونائیٹڈ اسٹیٹس ہولوکاسٹ میموریل میوزیم آنے والے سیاحوں کو کارڈ دئے جاتے ہیں جن میں یورپ میں رہنے والے لوگوں کے تجربات بیان کئے گئے ہیں۔ ان کارڈوں سے سیاحوں کو اُس وقت کے تاریخی واقعات کے بارے میں انفرادی معلومات فراہم ہوتی ہیں۔ ہولوکاسٹ کے دوران ذاتی تجربات کے بارے میں مذید معلومات کیلئے آن لائن شناختی کارڈ دیکھئیے۔
تمام شناختی کارڈسام دشمنی سے متعلق آوازیں
ڈسٹربڈ نامی ملٹی پلاٹینم ہارڈ راک بینڈ کے کلیدی گلوکار کی حیثیت سے ڈیوڈ ڈریمن ایسے گیت لکھتے تھے جو زیادہ تر ذاتی اور سیاسی نوعیت کے ہوتے تھے۔ بچپن میں سام دشمن کلمات کی وجہ سے اکثر اُن کی جھڑپيں بھی ہوجایا کرتی تھیں۔ بڑے ہو کر انہوں نے اپنے گانے "نیور اگین" میں ہولوکاسٹ سے انکار اور سام دشمنی کو موضوع بنایا ہے۔۔ انگریزی میں سُنیے
اب سُنئیےمسلم دنیا میں سام دشمنی اور امریکہ دشمنی سے کیسے نمٹا جائے
امریکن یونیورسٹی میں اسلامک اسٹڈیز کی ابنِ خلدون چیئر پر فائز سفیر اکبر احمد کے ساتھ ایک گفتگو سے اقتباس