'سام دشمنی سے متعلق آوازیں' میں موجودہ دور کی متنوع آوازوں کا امتزاج شامل ہے جن میں عوامی شخصیات، اساتذہ، کھلاڑی، مذہبی راہنما، ہولوکاسٹ سے زندہ بچ جانے والے افراد اور نوجوان لوگ شامل ہیں ۔۔۔ یہ آج کے دور میں سام دشمنی اور یہودیوں کے بارے میں پائی جانے والی نفرت کے بارے میں اظہار خیال کر رہے ہیں۔
یہ سیریز ایلزبتھ اسٹینٹن فاونڈیشن کے فراخدل تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔
ڈسلپے اِنگ: 11 20 / 36
-
مائيک گوڈون
کمپیوٹر کی ثقافت کو جلد اپنا لینے والے مائيک گوڈون نے آن لائن تبصروں میں ہٹلر اور نازیوں کے درمیان موازنہ کرنے کے رجحان کا مشاہدہ کیا بے۔ اس کے رد عمل میں اُنہوں نے گوڈون کے قانون کی اصطلاح وضح کی جس کا مقصد سنجیدہ مکالمے کو فروغ دینا تھا۔
-
بیٹی لاؤر
بیٹی لاؤر اپنے آپ کو پولینڈ سے تعلق رکھنے والی عیسیائی ظاہر کرنے کی وجہ سے ہولوکاسٹ میں بچ گئيں، اس حوالے سے وہ اُس غیر انسانی سلوک کے بارے میں ایک منفرد نقطہ نظر رکھتی ہیں جو مرحلہ وار انداز میں ہولوکاسٹ کی وجہ بنا۔
-
ہینا روزینتھل
ریاستہائے متحدہ امریکہ میں یہودی تاریخ اور ہینا روزنتھل کے اپنے تجربات نے اُن کیلئے ثابت کر دیا کہ دنیا بھر میں تبدیلی لانے کے لئے اتحاد قائم کرنا بہت ضروری ہے۔
-
امام محمد ماجد
امام محمد ماجد نے سام دشمنی اور ہولوکاسٹ کے انکار کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے مسلمان راہنماؤں کیلئے بھی یہ ماننا بہت ضروری ہے۔
-
ڈئیگو پارٹیلو مازل
ڈئیگو پارٹیلو مازل ارجنٹائن میں پیدا ہوئے اور بوسٹن میں بسنے سے پہلے دنیا کے بیشتر ممالک میں رہ چکے ہیں۔ لاطینی یہودی راؤنڈ ٹیبل کا بانی رکن ہونے کے ناطے، پارٹیلو مازل نے تعصب پر قابو پانے اور کامن گراؤنڈ تلاش کرنے کیلئے یہودیوں اور لاطینی نژاد افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے کام کرتے ہيں۔
-
ڈیوڈ رینالڈز
ایک سال پہلے اسی مہینے میں افسر اسٹیفن ٹائرون جونز نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک نسل پرست، ہولوکاسٹ کے منکر اور کٹر سام دشمن سے ہولوکاسٹ میموریل میوزیم دیکھنے والوں اور عملے کا تحفظ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اسپیشل پولیس افسر ڈیوڈ رینالڈز افسر جونز کے ساتھ کام کیا کرتے تھے۔ رینالڈز میوزیم میں آنے لوگوں کا خیر مقدم اور ان کی حفاظت کرتے ہيں، اسی طرح جیسے وہ پچھلے دس سال سے کر رہے ہيں۔ رینالڈز کو اپنے کردار کی اہیمت کا احساس اس لئے ہے کیونکہ دنیا میں سام دشمنی، نسل پرستی اور تعصب اب تک موجود ہیں۔
-
لوئیس گرونر گینز
لوئیس گرونر گینز کے تعصب کے ساتھ تجربات نے وکیل اور جج کی حیثیت سے ان کے کام کو متاثر کیا ہے، اور یہ تجربات انہيں یاد دلاتے ہیں کہ قانون کے انسانی پہلو کو سامنے رکھا جائے۔
-
رے ایلن
رے ایلن یونائیٹڈ اسٹیٹس ہولوکاسٹ میموریل میوزیم کھلنے کے بعد کئی دفعہ یہاں آ چکے ہیں؛ اور ہر بار اپنے ساتھ کسی نئے دوست، ساتھی کھلاڑی یا کوچ کو لے آتے ہيں۔ ایلن کہتے ہیں کہ یہ میوزیم سب کو ایک پیغام بھیجتا ہے، اور تعصب کے بارے میں ایسے سبق بھی سکھاتا ہے، جن کا تعلق دنیا بھر سے ہے۔
-
رالف فائنز
اداکار رایلف فائنز نے ہولوکاسٹ سے متعلق کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ اس پوڈکاسٹ میں وہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم شنڈلرز لسٹ. میں ایس ایس افسر ایمن گوئیتھ کی حیثیت سے اپنے کردار کے بارے میں صحافی باب وڈورڈ سے بات کررہے ہيں۔
-
چارلز ایچ ریمزی
واشنگٹن ڈی سی میں پولیس کے سربراہ ہونے کے ناطے چارلز ریمزی نے یونائیٹڈ اسٹیٹس ہولوکاسٹ میموریل میوزیم اور ازالہ حیثیت عرفی کے خلاف مخالف لیگ کے ساتھ مل کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کے لئے ایک تربیتی پروگرام تیار کیا ہے۔ اس پروگرام میں، جو اب اپنے گیارھویں سال میں ہے، افسران کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر غور و فکر کرںے میں مدد دینے کیلئے، ہولوکاسٹ کی تاریخ پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔
ڈسلپے اِنگ: 11 20 / 36